یہ پالیسی ممبر کو کاروباری مقام پر موجود اسکی مملوکہ اشیاء کی چوری و ذاکہ زنی سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ پالیسی چوری و ڈاکہ زنی سے متعلقہ عمارت اور اسکے احاطہ کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی کور کرتی ہے۔ تاہم یہ پالیسی فائر اور الائیڈ پیرل کی پالیسی کے ساتھ ہی دی جاتی ہے۔
یہ پالیسی ممبر کو اپنے مستقل اور مجاز ملازمین کی طرف سے دوران کام غبن اور خوردبرد کے خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
یہ پالیسی کسی مخصوص جگہ پر نصب شیشہ کو پہنچنے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے(اسکریچنگ سے ہونے والے نقصانات شامل نہیں)۔ مزید برآں یہ پالیسی شیشہ پر موجود تحریر اور تزئین و آرائش کو بھی کور کرتی ہے۔
اس پالیسی کے تحت فریق ثالث کیلئےممبر پر عائد ہونے والی قانونی ذمہ داریوں کو کور کیا جاتا ہے جبکہ فریق ثالث کی شریک تکافل کے متعین کردہ کسی مقام پر حادثاتی وفات یا جسمانی چوٹ یا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
یہ پالیسی مخصوص مقامات کے درمیان پیسے کی نقل و حمل کے دوران غیر متوقع طور پر پیش آمدہ نقصانات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی کے ذریعے سے اضافی طور پر اس نقدی کی کوریج بھی حاصل کی جاسکتی ہے جو کہ کسی خاص جگہ پر کام کے اوقات میں یا اس کے بعد رکھی گئی ہو یا رہائش پر رات کے وقت رکھی گئی ہو۔ اسکے علاوہ اس پالیسی کے تحت چوری اور ڈاکہ کے نتیجہ میں سیف اور اسٹرانگ روم کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی کور کیا جا سکتا ہے۔
اس پالیسی کے تحت ممبر کو اس صورت میں معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ دوران پالیسی ممبر کا کوئی براہ راست ملازم حادثاتی طور پر زخمی یا کام کی نوعیت کی بناء پر دوران کام بیمار ہوجائے اور قانونی طور پر ورک مین کمپنسیشن ایکٹ 1923 اور اسکی ذیلی ترمیم یا فاٹال ایکسیڈنٹ ایکٹ 1855یاکامن لاء کے تحت ممبر پر معاوضہ دینا لازم ہو۔
یہ پالیسی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو پیکیج کور فراہم کرتی ہے۔ پیکیج میں ممبر کے ملازمین، منقولہ و غیر منقولہ جائداد، جعلی چیک، دفتر اور اس میں موجود سامان اور جعلی کرنسی وغیرہ کور ہوتی ہیں۔
یہ پالیسی دن کے چوبیس گھنٹے اور دنیا میں کسی بھی جگہ کیلئے مؤثر ہے۔ یہ پالیسی ممبر کو ایکسیڈنت کی صورت میں موت، عضو کی تلفی یا جسمانی زخم کی وجہ سے مستقل یا عارضی ، جزوی یا کلی معذور ہونے کی صورت میں مالی /طبی مدد فراہم کرتی ہے۔ اسٹینڈرڈ کور میں توسیع کر کے ایکسیڈنٹ کے نتیجہ میں ہونے والے علاج معالجہ کے اخراجات کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔