ٹھیکیداروں کی تمام رسک پالیسی کسی عمارت یا سول انجینئرنگ پروجیکٹ کے نفاذ کے سلسلے میں کسی بھی حادثاتی حادثے کے خلاف جامع اور مناسب تحفظ کی پیش کش کرتی ہے۔ اس میں معاہدہ کے کاموں ، تعمیراتی پلانٹ اور سامان اور / یا تعمیراتی مشینری کو غیر متوقع اور اچانک جسمانی نقصان یا نقصان پہنچا ہے۔ سرورق شرکاء کے آس پاس کی املاک ، تیسری پارٹی کے املاک کو نقصان اور جسمانی چوٹ ، ملبے سے کلیئرنس ، اوور ٹائم کی اضافی لاگت ، ایکسپریس ترسیل یا مرمت یا متبادل کے سلسلے میں ہوائی فریٹ پر توسیع کرسکتی ہے۔
یہ پالیسی الیکٹرونک آلات کو لا حق آپریشنل خطرات اور دیگر نوعیت کے تباہ کن خطرات سے وسیع بنیادوں پر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ پالیسی الیکٹرونک آلات کو فزیکل اور غیر متوقع خطرات مثلا آگ، بجلی، دھماکہ، فضائی حادثہ، شارٹ سرکٹ و دیگر بجلی سے متعلقہ خطرات، بناوٹ، مینوفیکچرنگ ، اسمبلی و تعمیر کے عیوب، ڈھلائی و میٹریل کی خرابی، ورکشاپ کی غلطیوں، ناقص کاریگری، غیر تسلی بخش کارکردگی، صلاحیت کی کمی، مزدوروں کی مشکوک سرگرمیوں، ڈاکہ زنی وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی کو وسعت دے کر خارجی ڈیٹا میڈیا بشمول مقناطیسی ڈسک و ٹیپ اور دیگر نوعیت کی ڈسکس اور ان میں محفوظ ڈیٹا کو کور کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں روز بروز ترقی کی بناء پر اس کے حجم میں کمی اور قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسکی خرابی اور نقصانات کے امکانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر آل رسک کی پالیسی کمپوٹر کو لاحق ایسے غیر متوقع اور حادثاتی خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے چاہے کمپیوٹر استعمال ہو رہا ہو یا پھر صفائی، جانچ پڑتال اور مرمت وغیرہ کی غرض سے پرزہ پرزہ کرکے رکھا گیا ہو/کردیا گیا ہو۔
ایک بوائلر اپنے اندر زبردست توانائی سموئے ہوئے ہوتا ہے جو کہ کسی حادثہ کی صورت میں دھماکہ سے خارج ہوتی ہے اور وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ بوائلر و پریشر ویسل کی پالیسی بوائلر و پریشر ویسل کو سیال مادہ اور بھاپ کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے جھکاؤاور ٹوٹ پھوٹ کے باعث ہونے والے دھماکہ و انہدام کے خطرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔اس پالیسی کے تحت درج ذیل حادثاتی نقصانات کو کور کیا جاسکتا ہے: بوائلر و پریشر ویسل کے اطراف کی عمارتوں کو ہونے والے نقصانات، فریق ثالث کو پہنچنے والے نقصانات اور اسکے باعث عائد ہونے والی ذمہ داریوں اور قانونی و عدالتی کاروائیوں پر آنے والے اخراجات جو کہ کسی دعوی کی صورت میں قابل اداء ہوں ۔
کسی بھی کاروباری ادارے کے سرمائے کا بڑا حصہ اسکے غیر منقولہ اثاثہ جات یعنی پلانٹ و مشینری کی صورت میں محفوظ ہوتا ہے۔ یہ پلانٹ اور مشینری روزانہ کی بنیاد پر آپریشنل خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ مشینری بریک ڈاؤن کی پالیسی پلانٹ و مشینری کو لاحق ظاہری (فزیکل) اور غیر متوقع خطرات مثلا ناقص مواد، غلط ڈیزائن، ناقص کاریگری، لاپرواہی، دھماکہ، شارٹ سرکٹ، ناتجربہ کاری، طوفان، گرنے، کسی حادثہ کے بالواسطہاثرات، تصادم وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی میں مشینری و پلانٹ کے اطراف کی اشیاء کے نقصانات اور فریق ثالث کی پراپرٹی اور جسمانی نقصانات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
موجودہ دور میں پلانٹ و مشینری کا استعمال وسیع بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، کنٹریکٹر پلانٹ اینڈ مشینری کی پالیسی پلانٹ و مشینری کو کام کے دوران ، رکی ہوئی حالت اور بحالی و مرمت کے دوران میں لاحق خطرات مثلا آگ، بجلی، دھماکہ، تخریب کاری، بالواسطہ نقصانات، تصادم، الٹنا وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی میں اوورٹائم کے اضافی اخراجات، چھٹی کے دنوں کی اجرت، مشینری و پلانٹ کی مرمت یا پرزوں کی تبدیلی کیلئے فوری ترسیلی اخراجات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
اگر مشینری کا کوئی اہم پرزہ ٹوٹ جائے یا ناکارہ ہوجائے تو اس صورت میں مالک کو نہ صرف اسکی مرمت کی مد میں اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں بلکہ کاروبار کی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ مشینری میں تیزی سے وقوع پذیر جدت اور اسکی ترسیل کیلئے درکار طویل مدت آج کے کاروباری طبقہ کیلئے ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے، خاص طور پر اس صورت میں جبکہ ذریعہ آمدن موقوف ہو، لازمی اخراجات کیلئے پیسہ موجود نہ ہو، اجرتیں و تنخواہیں ادا کرنی ہوں، قرض دہندگان قرض کی واپسی اور حصص یافتگان منافع ملنے کی امید رکھتے ہوں۔ ان حالات پر قابو پانے کیلئے لاس آف پرافٹ کی پالیسی مشینری کی بندش کی صورت میں کاروبار کو حاصل ہونے والے متوقع منافع کے نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس نقصان کا اندازہ موجودہ آمدن کا سابقہ بارہ مہینوں کی آمدن سے تقابل کاروباری اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ مجموعی آمدن میں کمی کا نقصان بوجہ کام کی لاگت میں غیر متوقع اضافہ بھی اس پالیسی کے تحت کور ہوتا ہے۔