Salaam Marine Takaful | Salaam Takaful Limited

سلام مرین کارگو تکافل

تجارتی سامان کو درآمد، برآمد اور اندرون ملک نقل و حمل کے دوران کئی طرح کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ان خطرات کے وقوع کی صورت میں ان کا تحمل کرنا کاروبار کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسی بناء پر تجارتی مال کی نقل و حمل کے دوران تکافل یا انشورنس کوریج کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ہماری مرین کارگو پالیسی آپ کے تجارتی سامان کی مختلف ذرائع (بحری ، بری، ہوائی اور بذریعہ ڈاک) سے ہونے والی نقل و حمل کو کئی طرح کے خطرات سے گودام سے گودام تک کی بنیاد پر تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ کوریج درج ذیل بنیادوں پر فراہم کی جا سکتی ہے

پروڈکٹس

سلوشنز

ووییج (واحد ترسیل) کی بنیاد پر
یہ پالیسی ایک دفعہ کی ترسیل یا ٹرانزٹ کیلئے دی جاتی ہےجو کہ مال کی ترسیل کے ابتداء میں جاری کی جاتی ہے اور مال کےمعلوم مقام تک بسلامت پہنچتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
سالانہ بنیاد پر
ایسے کسٹمر جن کے تجارتی سامان کی ترسیل مستقل بنیاد پر وقتا فوقتا ہوتی رہتی ہے، ان کیلئے ہر ترسیل کیلئے علیحدہ پالیسی کا حصول مشکل ہوتا ہے۔ اس مشکل کو حل کرنے کیلئے ایک ہی پالیسی سال بھر کی ترسیلات کیلئے جاری کر دی جاتی ہے اور ہر ترسیل (شپمنٹ) کی اطلاع/توثیق و تصدیق ممبر(کسٹمر) کی جانب سے کی جاتی ہے۔ یہ پالیسی عام طور پر سال بھر کی مدت کیلئے جاری کی جاتی ہے۔ پالیسی کی کوریج کارگو کی نوعیت کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ ہم تکافل کوریج تمام اقسام کی تجارتی اشیاء کیلئے فراہم کرتے ہیں مثلا اسٹیل پروڈکٹ، بلک آئل کارگو، کنٹینرائزڈاشیاء وغیرہ جو کہ بحری، بری یاہوائی ذرایع سے بھیجی جا رہی ہوں۔ پالیسی کی کوریج کی حد بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ انسٹیٹیوٹ کارگو کلاز اے، بی یا سی کے مطابق " لمیٹڈ ٹوٹل لاس" سے لے کر "آل رسک کمپری ھینسیو کور" تک ہو سکتی ہے۔